منگل,  22 جولائی 2025ء
ٹک ٹاکر ثنا یوسف کا قاتل فیصل آباد سے گرفتار

فیصل آباد(روشن پاکستان نیوز) معروف ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو قتل کرنے والے ملزم کو فیصل آباد سے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کا اصل نام عمر حیات عرف کاکا ہے، ملزم نے خود کو مقتولہ کا دوست بتایا ہے وہ خود بھی ٹک ٹاکر ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق کہ ملزم کا کا فیصل آباد فرار ہو گیا تھا، پولیس نے قتل میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کر لیا ، ملزم کو سی سی ٹی وی ویڈیو اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

دوسری ثناء یوسف کے قتل کا مقدمہ والدہ کی مدعیت میں تھانہ سنبل میں درج کیا گیا ہے۔ یادرہے ثنا یوسف کو گزشتہ روز اسلام آباد کے سیکٹر جی 13 میں قتل کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: ٹک ٹاکر ثنا یوسف کا قتل کیسے ہوا؟ والدہ نے پوری تفصیل بیان کردی

مزید خبریں