سیالکوٹ(روشن پاکستان نیوز) پی پی 52 ضمنی الیکشن کے دوران ووٹ بکس اور بیلٹ پیپرز چھیننے پر پی ٹی آئی کے 271 کارکنوں کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔
مقدمے میں 21 نامزد اور 250 نامعلوم افراد شامل ہیں، متن کے مطابق پولنگ اسٹیشن 63 پر عملے کو یرغمال بنانے کی کوشش کی گئی۔
مقدمہ ایس ایچ او تھانہ سمبڑیال کی مدعیت میں درج کیا گیا،پولیس پارٹی پر حملہ، اہلکار زخمی، اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
یاد رہے مسلم لیگ (ن) نے پی پی 52 سمبڑیال کا ضمنی الیکشن جیت لیا،پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار دوسرے نمبر پر رہے ۔
مزید پڑھیں: ضمنی انتخاب میں کامیابی ہمارا مقدر ہو گی: سردار زادہ میر سعیدخان لانگو