نمازجنازہ میں سیاسی وسماجی شخصیات، اہل علاقہ اور صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی
اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)سنیئرصحافی،صدرکرائم اینڈ کورٹ رپورٹر ایسوسی ایشن،ممبر پریس کلب اور جہان پاکستان اسلام آباد کے کرائم رپورٹر مظہر شیخ رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے، ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات، اہل علاقہ اور صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، نماز جنازہ میں رونامہ جہان پاکستان کے جی ایم نارتھ مدثر اعظم، چیف نیوز ایڈیٹرسیف اللہ، ایڈیٹررپورٹنگ عاصم جیلانی ،نیشنل پریس کلب کے فنانس سیکرٹری وقار عباسی جوائنٹ سیکرٹری جاوید بھاگٹ ،،ممبر گورننگ باڈی عامر بٹ ،اظہار خان نیازی،عاصم جیلانی ،ماجد افسر ،سابق صدر نیشنل پریس کلب انور رضا ،اسلام آباد کرائم اینڈ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خرم ملک ،زمان مغل،ایم پی اے ضیاء اللہ شاہ ،سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکٹری چویدری یاسین ،وبشارت فاضل عباسی، سینئر رپورٹر عامر علی، ہارون کمال راجہ، فوٹو گرافر رئیس خان، دارین عباس شاہ، شوکت محمود، سلطان علی، وقار احمد، محمد سلیم ، تیمور مرزا سمیت صحافیوں کی شرکت کی اور اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کی بخشش کیلئے دعا کی ہے۔ علاوہ ازیں آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے سینئر صحافی مظہر شیخ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے ۔ آئی جی اسلام آباد نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ صحافت کیلئے مرحوم مظہر شیخ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم اور دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم اور دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔ آئی جی اسلام آباد نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم مظہر شیخ کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لئے حوصلہ اور ہمت عطا ء فرمانے کی دعا کی۔