کوئٹہ(روشن پاکستان نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن ناقابل سودے بازی ہے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جرگے میں قبائلی عبائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے نیٹ ورکس کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔ اور بھارتی پراکسی وار اب چھپی نہیں بلکہ یہ اب کھلی جارحیت میں تبدیل ہو چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دشمن کی ہر اندرونی و بیرونی سازش کو ناکام بنائیں گے۔ اور پاکستان آرمی ہر خطرے کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو کبھی بھی دباؤ میں نہیں لایا جا سکتا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
سید عاصم منیر نے کہا کہ بلوچستان میں امن ناقابل سودے بازی ہے۔ اور پاکستان کا مستقبل بلوچستان سے جڑا ہوا ہے۔