اتوار,  08  ستمبر 2024ء
بہاولپورمیں افسوسناک واقعہ: مال بردار ٹرین کی 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، ٹرینوں کی آمدورفت معطل

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) بہاولپور کے قریب کراچی سے ساہیوال جانے والی مال بردار ٹرین کی دو بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

ریلوے ذرائع کے مطابق حادثہ بہاولپور کے قریب ڈیرہ نواب کے قریب پیش آیا، حادثے کے باعث اپ اور ڈاؤن ٹریک بند ہوگیا اور کراچی سے آنے اور جانے والی گاڑیوں کو روک دیا گیا۔

ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے آنے والی شالیمار ایکسپریس کو خان پور ریلوے اسٹیشن پر روکا گیا، ملتان سے کراچی جانے والی زکریا ایکسپریس کو سمہ سٹہ پر روکا گیا۔

اس کے علاوہ فرید ایکسپریس کو ڈیرہ نواب صاحب ریلوے اسٹیشن پر اور پاکستان ایکسپریس کو بہاولپور ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News