پاکستان کو کبھی بھی دباؤ میں نہیں لایا جا سکتا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

کوئٹہ(روشن پاکستان نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کو کبھی بھی دباؤ میں نہیں لایا جا سکتا ،انسداد دہشت گردی کیلئے جاری جنگ سے توجہ ہٹانے کی کوششیں ناکام بنائیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ  کیا،کور کمانڈر کوئٹہ نے استقبال کیا،انہوں نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ میں پیشہ وارانہ معیار کی تعریف کی۔

اس موقع پر جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا  کہ قوم نے مادر وطن کے دفاع میں فولادی دیوار کا کردار ادا کیا،معرکہ حق کی کامیابی قومی عزم اور یکجہتی کی علامت ہے،بھارت کی بلااشتعال جارحیت خطرناک رجحان ہے۔

پاکستان ہر قسم کی جارحیت سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے ، مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ پرامن طریقے سے حل ہونا چاہیے ،بھارت کی آبی دہشت گردی ناقابل قبول اور قانونی طور پر بے بنیاد ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان امریکا کیساتھ دیرینہ شراکت داری کو مزید گہرا کرنا چاہتا ہے، آرمی چیف

بھارت کی پاکستان میں دہشت گردی کی پشت پناہی ناقابلِ تردید ہے ،دہشت گردی کے خلاف قوم کی جنگ منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نوجوانوں و افسران کو جذبے، تحقیق اور لگن سے ذمہ داریاں نبھانے کی ہدایت کرتے ہوئے مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جدید تربیت پر زور دیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے آپریشن بنیان مرصوص کے شہداء کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔

مزید خبریں