عمران خان اور بشریٰ بی بی کیلئے عید سے پہلے بڑی اُمید

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ایک سو نوے ملین پاؤنڈ نیب کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست تاحال اسلام آباد ہائی کورٹ میں مقرر نہ ہو سکی۔ گزشتہ ہفتے قائم مقام چیف جسٹس نے کیس کو منگل کے روز لگانے کی ہدایت دی تھی، تاہم عدالتی کاز لسٹ میں کیس شامل نہ ہو سکا۔

آج چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سینیٹر شبلی فراز اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے، جہاں انہوں نے کیس کی جلد سماعت کے لیے عدالتی حکام سے رابطے کیے۔ پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے سزا معطلی کا کیس مقرر کروانے کے لیے سرگرم کوششیں جاری ہیں۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے اُمید ظاہر کی کہ بانی پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست عید سے پہلے سماعت کے لیے مقرر ہو جائے گی۔

مزید پڑھیں: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا اسلام آباد ہائی کورٹ کا دورہ، وکلا کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی

مزید خبریں