بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب،دنیا بھر میں پاکستان کی پذیرائی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر دنیا بھر میں پاکستان کی پذیرائی ہورہی ہے۔

بی بی سی نے کہا کہ پاک فوج بھارت کیخلاف فاتح کے طور پر ابھری ہے،پورا ملک اور عوام بھارت کیخلاف پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔

بھارت کو احساس ہوا ہوگا پاکستان کی فضائی طاقت اس کی سوچ سے زیادہ ہے،مودی سرکار کی حکمتِ عملی ناکام رہی۔

بھارت نئے ہتھیاروں کے حصول پر اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود فیصلہ کن کارروائی میں ناکام رہا۔الجزیرہ  نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار رافیل طیارے تباہ کیے گئے ہیں۔

دفاعی ماہرین کہتے ہیں پاکستان نے بھارتی فوجی کیمپس اور ایئر بیسز کو بھاری تقصان پہنچایا،پاکستان کے حملے کے بعد بھارت نے امریکا سے رابطہ کیا،بھارت نے امریکا سے سفارتی حل نکالنے کا کہا۔

مزید پڑھیں: بھارتی فوجی افسران نے ڈھکے چھپے الفاظ میں رافیل کی تباہی کا اعتراف کرلیا

مزید خبریں