بھارت کی سیز فائر کی خلاف ورزی، متعدد سیکٹرز پر فائرنگ

اسلام آباد ( روشن پاکستان نیوز) لائن آف کنٹرول پر بھارت کی طرف سے سیز فائر کی خلاف ورزی جاری ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول کے متعدد سیکٹر پر بھارت نے ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ شروع کر دی ہے۔ پاکستانی فورسز کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیز ی کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔

یہ حیران کن ہے کہ ابھی چند گھنٹے پہلے ہی دونوں ملکوں کے درمیان سیز فائر ہوا تھا لیکن بھارت نے اس کی خلاف ورزی شروع کردی ہے۔

بعض ذرائع کے مطابق ایل او سی پر چھوٹے ہتھیاروں کی فائرنگ ہو رہی ہے جو سیز فائر کی خلاف ورزی میں نہیں آتی۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور بھارت جنگ بندی پر آمادہ ہو گئے، ٹرمپ کا اعلان

مزید خبریں