اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان نے فتح ون میزائل کی لانچ شہید پاکستانی بچوں کے نام کر دی۔
پاکستان ان معصوم بچوں کی شہادت کو نہ بھولا ہے، نہ بھولے گا، یہ معصوم پاکستانی بچے بھارت کی پاکستان میں جارحیت میں شہید ہوئے تھے۔
فتح و ن میزائل پر سیاہ رنگ کے کپڑے پر شہید ہونے ساتبچوں کے نام درج تھے اور کہا گیا کہ پاکستان ان معصوم بچوں کی شہادت کو نہ بھولا ہے نہ بھولے گا۔
پاکستان کی عسکری قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر بھارت کی جانب سے مزید جارحیت کی گئی تو پاکستان اس کے ہائی ویلیو زونز کو نشانہ بنائے گا۔
امریکی وزیر خارجہ کا بھارتی ہم منصب جے شنکر سے رابطہ
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیوکی بھارتی وزیرخارجہ ایس جے شنکر سےٹیلیفون پرگفتگو کی جس میں مارکو روبیو نے جے شنکرسے پاک بھارت کشیدگی میں کمی پربات کی۔
امریکی وزیر خارجہ نے جے شنکرسے پاک بھارت براہ راست رابطے کی ضرورت پربات کی جب کہ انہوں نے مزیدتنازع سے بچنے اور تعمیری بات چیت میں سپورٹ کی پیشکش کی۔
فوجی اڈوں پر ساز و سامان اور عملے کو نقصان پہنچا ہے: بھارت کا اعتراف
بھارتی فوج نے پاکستان کی جانب سے تابڑ توڑ حملوں کے نتیجے میں نقصان کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستان نے پنجاب میں فضائی اڈے کو نشانہ بنانے کے لیے تیزرفتار میزائل کا استعمال کیا۔
بھارتی فوج نے کہا کہ پاکستان نے 26 مقامات پر فضائی دراندازیاں کرنے کی کوشش کی، بھارتی فوجی اڈوں پر ساز و سامان اور عملے کو نقصان پہنچا ہے۔
بھارتی ملٹری انٹیلی جنس کا تربیتی مرکز تباہ
بھارتی جارحیت کیخلاف پاک بحریہ نےلڑاکا جہاز پانیوں میں اُتار دیے
دشمن کے مزموم ارادے بھانپتے ہوئے پاکستان نیوی نے اپنے لڑاکا جہاز پانیوں میں اُتار کر انہیں مخصوص مقامات پرپہنچا دیا۔
پاک بحریہ کاکہنا ہےکہ وہ کسی بھی مس ایڈوانچر کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔
پاکستان نیوی کا کہنا ہےکہ بھارتی ائیرکرافٹ کیرئیر اور جہازوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ جارحیت پر اُتری بھارتی بحریہ کی جانب سے جہازوں کی تعیناتی قابل فہم ہے مگر بھارت کی موجودہ صلاحیت کے لحاظ سے دیکھا جائے تو اس کا کوئی قابل ذکر اثر نہیں پڑے گا۔