پاکستان نے فتح میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا

راولپنڈی(رشن پاکستان نیوز) پاکستان نے جدید نیوی گیشن سسٹیم سے لیس فتح میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق زمین سے زمین پر مار کرنے والا فتح میزائل 120 کلومیٹر تک مار کر سکتا ہے۔ میزائل تجربہ مشق ایکس انڈس کا حصہ ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تجربے کا مقصد فوج کی تیاری اور ٹیکنیکل نظام کی جانچ تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاکستان میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے ثبوت پیش کر دیے

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کامیاب تجربے پر مبارکباد دی۔ عسکری قیادت نے سائنسدانوں، انجینئرز اور فوجی جوانوں کی کارکردگی کو سراہا۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاک فوج ہر جارحیت کا مؤثر جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ اور فتح میزائل جدید نیوی گیشن سسٹم سے لیس ہے۔

مزید خبریں