هفته,  21 دسمبر 2024ء
انتخابات میں شکست،ایمل ولی نے دھمکی دے ڈالی

صوابی(روشن پاکستان نیوز) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ایمل ولی خان نے کہا کہ ہمیں الیکشن میں دیوار سے لگانے والوں کے گریبان میں ہاتھ ڈالیں گے۔

عوامی نیشنل پارٹی کے احتجاجی مظاہرہ سے ایمل ولی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ہر قدم آئین، قانون اور دستور کے اندر ہوگا، ہم نہ ریاست سے لڑائی کرنا چاہتے ہیں نہ کسی ادرے سے، آئین پاکستان یہ کہتا ہے کہ سیاست میں فوج کی مداخلت نہیں ہونی چاہئے۔

ایمل ولی خان نے کہا کہ باچا خان نے انیس سو تین میں اپنی قوم کی خاطر ایک اعلان کیا تھا، میں یہ سمجھتا ہوں کہ عوامی نیشنل پارٹی اسی طرف رواں دواں ہے، ریاست اور اسٹیبلشمنٹ کے کھیل کیخلاف صوابی کے لوگوں نے اعلان جنگ کر دیا۔

مزیدپڑھیں:انتخابات میں مبینہ دھاندلی، پی ٹی آئی اور جی ڈی اے کا مشترکہ جدوجہد کا اعلان

خطاب کرتے ہوئے ایمل ولی خان نے کہا کہ آج سے عوامی نیشنل پارٹی محمد علی جناحؒ کی تحریک کا آغاز کر رہی ہے، باچا خان، ولی خان سے لیکر آج تک ہم سب جیلیں کاٹ رہے ہیں، عوامی نیشنل پارٹی طاقت کی سیاست نہیں کرتی۔

انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے الیکشن مینج کرکے ہمیں دیوار سے لگا دیا، عوامی نیشنل پارٹی پاکستان کے اعلیٰ تر مفاد میں اب اس نظام کے ساتھ چلنے کو تیار نہیں، آئیں عہد کرتے ہیں کہ اگر ہمیں جیل میں بھی جانا پڑے تو بھی ہم یہ حق حاصل کرکے رہیں گے۔

مزید خبریں