منگل,  29 اپریل 2025ء
ورلڈ بینک کا پاکستان کیلئے 108 ملین ڈالر کی اضافی مالی معاونت کا اعلان

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ورلڈ بینک نے پاکستان کے لئے 108 ملین ڈالر کی اضافی مالی معاونت کا اعلان کردیا۔ رقم خیبرپختونخوا میں منصوبوں کےلئے استعمال کی جائے گی۔ منصوبوں کا مقصد صحت، تعلیم، روزگار اور منڈیوں تک رسائی بہتر بنانا ہے۔

ورلڈ بینک نے پاکستان کےلئے 108 ملین ڈالر کی اضافی مالی معاونت کا اعلان کردیا ہے۔ ورلڈ بینک حکام نے بتایا کہ رقم خیبرپختونخوا میں منصوبوں کےلئے استعمال کی جائے گی۔

دیہی آب رسائی منصوبے کے لیے 78 ملین جبکہ سیاحت کے ترقیاتی منصوبے کے لیے 30 ملین ڈالر مختص ہیں۔

منصوبوں کا مقصد صحت، تعلیم، روزگار اور منڈیوں تک رسائی بہتر بنانا ہے۔ جاری اعلامیہ میں بتایا گیا کہ سڑکوں کی بحالی اور آفات سے نمٹنے کی تیاری سے مقامی کمیونٹیز کو فائدہ ہوگا۔ دیہی رسائی منصوبے سے 17 لاکھ 60 ہزار افراد کو فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔

اس کے علاوہ منصوبہ لڑکیوں کو محفوظ اور سستی اسکول ٹرانسپورٹ فراہم کرے گا۔

اعلامیہ میں مزید بتایا گیا کہ سیاحتی منصوبہ خیبر پختونخوا کے خوبصورت مقامات تک رسائی بہتر بنائے گا۔ منصوبے مقامی روزگار، تربیت اور ثقافتی ورثے کے تحفظ میں مددگار ہوں گے۔

مزید پڑھیں: غربت میں 7 فیصد اضافہ، مزید 1.3 کروڑ پاکستانی غریب ہو گئے، ورلڈ بینک رپورٹ

مزید خبریں