پیر,  28 اپریل 2025ء
پاکستان کی امن کوششوں کی تائید: بھارت کا جھوٹا پروپیگنڈہ خطے کے امن کے لیے خطرہ

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)آل پاکستان موٹر سائیکل ڈیلراز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایم اے ہارون شیخ نے پہلگام حملے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان مخالف جھوٹے، بے بنیاد اور اشتعال انگیز پروپیگنڈہ کے حوالے سے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے فیصلے کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ہر بار کی طرح ایک داخلی ناکامی چھپانے کے لیے پاکستان کو مورودالزام ٹھہرانا بند کرے،یہ طرزعمل خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی مذموم سازش ہے۔انہوںنے کہا کہ پاکستان پرامن ملک ہے اور ہمیشہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فرنٹ لائن اسٹیٹ کا کردار ادا کرتا رہا ہے ہماری مسلح افواج وسیکیورٹی اداروں نے قربانیاں دیکر دہشتگردی جیسے ناسور کا قلع قمع کرتے ہوئے ملک کو امن کا گہوارہ بنایا دنیا پاکستان کی امن کوششوں کی معترف ہے قوم کا ہر فرد اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے ہمیں اپنی افواج پر اعتماد ہے کہ وہ نہ صرف ملکی سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتی ہیں بلکہ ملک دشمنوں کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ قوم کا بچہ بچہ دفاع وطن کے جذبہ سے سرشار ہے پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ملک ہے جو امن کا خواہاں تو ہے مگر اپنی سلامتی، خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اپنی سیکیورٹی ناکامی کا الزام پاکستان پر مت ڈالے پہلگام واقعہ مقبوضہ کشمیر میں پیش آنے والا دلخراش و افسوسناک واقعہ ہے تاہم یہ واقعہ ہمیں مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و جبر کی اصل وجہ سے غافل نہیں کر سکتا بھارت کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کیمطابق حق خودارادیت دے پاکستان امن پسند ملک ہے اور امن کا خواہاں ہے پاکستانی قوم نے امن کیلئے قربانیاں دیں۔

مزید خبریں