پیر,  28 اپریل 2025ء
بھارت کی تحقیقات سے گریز اور “فالس فلیگ” آپریشن کا جھوٹا بیانیہ ناکام ہو گیا: سحر کامران

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی ممتاز رہنما اور رکن قومی اسمبلی سحر کامران نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت تحقیقات سے خوفزدہ اور گریزاں ہے، اور “فالس فلیگ” آپریشن کے بعد جھوٹا بیانیہ بنانے کی کوشش ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر تحقیقات کی گئیں تو جعفر ایکسپریس سمیت دیگر واقعات بھی بے نقاب ہوں گے، اور پاکستان کے پاس کلبھوشن یادیو جیسے ثبوت موجود ہیں۔

سحر کامران نے مزید کہا کہ افواجِ پاکستان اور قوم کے جذبے نے بھارتی بیانیہ کو شکست دے دی ہے اور اب سندھ طاس معاہدہ معطل کر کے پانی کو جنگی ہتھیار بنانے کی بھارتی سازش بھی ناکام ہو گی۔

انہوں نے نریندر مودی کی قیادت میں بھارتیہ جنتا پارٹی (BJP) کی گرتی ہوئی مقبولیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مودی پاکستان مخالف بیانیہ بنا کر انتہا پسند ہندو قوم پرستوں کی حمایت حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر انتخابات سے پہلے بھارت کی حکمت عملی میں کشیدگی پیدا کرنا شامل ہے۔

مزید پڑھیں: سحر کامران کا بھارت پر کڑا وار: فالس فلیگ آپریشنز اور انتہاپسند پالیسیوں کو عالمی خطرہ قرار دے دیا

سحر کامران نے بھارت کے گجرات سے کشمیر تک ہندوتوا کے نظریے کے تحت قتل عام و مظالم اور کینیڈا و امریکہ میں RAW کی ٹارگٹ کلنگز کو بے نقاب کیا۔ انہوں نے پاکستان کی جغرافیائی اہمیت اور بندرگاہوں کی اہمیت پر بھی بات کی، جس سے بھارت پریشانی کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان ہر سازش کو ناکام بنانے اور بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں، اور ہمیں نیوکلیئر ڈیٹرنس پر مکمل اعتماد ہے۔

مزید خبریں