پیر,  28 اپریل 2025ء
جنوبی وزیرستان: وانا میں دھماکہ، 7 افراد زخمی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) جنوبی وزیرستان کے مرکزی علاقے وانا میں پیر کے روز ایک زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کم از کم 7 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ مقامی امن کمیٹی کے ایک رکن کے دفتر میں پیش آیا، جس سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ دفتر کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا اور متعدد زخمی افراد ملبے کے نیچے دب گئے۔ ریسکیو ٹیمیں اور مقامی لوگ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے اور زخمیوں کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق امدادی سرگرمیاں تاحال جاری ہیں اور ملبہ ہٹانے کا عمل تیزی سے مکمل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ ممکنہ طور پر مزید پھنسے افراد کو بروقت بچایا جا سکے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

تاحال دھماکے کی نوعیت اور محرکات کے بارے میں کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا، تاہم پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مزید پڑھیں: ایرانی بندرگاہ پر دھماکہ، جاں بحق افراد کی تعداد 25 ہوگئی

مزید خبریں