اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) لیبیا کے ساحل کے قریب کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے چھ پاکستانی شہریوں کی میتیں وطن پاکستان پہنچا دی گئیں۔
میتیں گزشتہ روز قطر ایئر ویز کی پرواز کے ذریعے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور لائی گئیں ، اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن پنجاب کی ریجنل ہیڈ سیدہ صبا فاطمہ حسن ، رشید ڈوگر ایئرپورٹ انچارج ،او پی ایف و دیگر حکام نے میتیں وصول کیں۔
بعد ازاں میتوں کو ورثا کی موجودگی میں ایمبولینسوں کے ذریعے ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کر دیا گیا۔
جاں بحق ہونے والوں میں زاہد محمود (گوجرانوالہ)، محمد وسیم( گوجرانوالہ)، سید علی حسین (منڈی بہائوالدین)، آصف علی (منڈی بہائوالدین )، صائمہ نواز (منڈی بہائوالدین) اور عبداللہ (سیالکوٹ ) شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: ایف آئی اے کی سیالکوٹ میں کارروائی، لیبیا کشتی حادثے کا مرکزی ملزم گرفتار