جہلم(روشن پاکستان نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے جہلم جیل سے رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پارٹی کارکنان کے لیے حوصلہ افزا پیغام دیا ہے۔
انٹرویو میں عالیہ حمزہ نے کہا، “میں اپنے ورکرز کو کہنا چاہتی ہوں کہ میرے ہوتے ہوئے اپنے آپ کو تنہا مت سمجھیے گا۔ ہم جان دے سکتے ہیں، لیکن ورکرز کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتے۔”
انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں کارکنوں کا حوصلہ بلند رکھنا ہماری ذمہ داری ہے اور پارٹی ہر سطح پر اپنے ورکرز کے ساتھ کھڑی ہے۔
عالیہ حمزہ کی یہ باتیں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جہاں پارٹی کارکنان ان کے جذبے اور عزم کو سراہ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: ن لیگ ہمیشہ عوام کو ریلیف دیتی ہے: نواز شریف کی بجلی نرخ میں کمی پر وزیراعظم کو مبارکباد
واضح رہے کہ عالیہ حمزہ کو 18 اپریل کو تھانہ ایئرپورٹ میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا اور 19اپریل کو عالیہ حمزہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جہلم جیل منتقل کیا گیا تھا۔