مظفر آباد(روشن پاکستان نیوز) بھارت نے پاکستان کو بتائے بغیر دریائے جہلم میں پانی چھوڑ دیا۔ ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی نے الرٹ جاری کر دیا۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے سے دریائے جہلم میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی۔ اور دریائے جہلم میں پانی کی سطح معمول سے 7 تا 8 فٹ بڑھ گئی۔ ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی نے الرٹ جاری کر دیا۔ اور لوگوں کو دریا سے دور رہنے کی ہدایت کر دی۔
ضلعی انتظامیہ مظفر آباد کے مطابق بھارت کی جانب سے دریائے جہلم میں معمول سے زیادہ پانی چھوڑا گیا ہے۔ اور پانی زیادہ چھوڑنے سے دریائے جہلم میں درمیانے درجے کی طغیانی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے دہشتگردی میں ملوث ہونے کے واضح ثبوت ہیں، وزیر داخلہ
انہوں نے کہا کہ عوام دریائے جہلم کے نزدیک نہ جائیں۔ اور مویشیوں کو بھی دریا سے دور رکھیں۔