اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پاکستان انسانی حقوق پارٹی کے چیئرمین، ڈاکٹر خالد افتاب سلہری نے ایک بیان میں بھارت کی موجودہ قیادت، خصوصاً نریندر مودی کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پر لگائے گئے الزامات جھوٹ اور دھوکہ دہی پر مبنی ہیں، جن کا مقصد اپنے ملک کی اندرونی ناکامیوں سے توجہ ہٹانا ہے۔ڈاکٹر سلہری نے کہا کہ کشمیر میں جاری ظلم، بھارت میں اقلیتوں کے خلاف پرتشدد رویے اور انسانی حقوق کی مسلسل پامالی دنیا بھر میں واضح ہو چکی ہے۔ انہوں نے بھارتی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی حکومت کی اصلیت کو پہچانیں، جو آزادی اظہار پر قدغن، اقلیتوں پر تشدد، اور جبری گمشدگیوں جیسے مظالم میں ملوث ہے۔انہوں نے زور دیا کہ بھارت میں جمہوریت محض ایک دکھاوا رہ گئی ہے اور مودی حکومت کے بیانیے کی حقیقت دنیا کے سامنے آ چکی ہے۔ “فاشسٹ مودی” کو مخاطب کرتے ہوئے ڈاکٹر سلہری نے کہا کہ پاہلگام واقعے کی حقیقت بھی اب دنیا کے سامنے آ چکی ہے، اور یہ کہ بھارت نے اپنے ہی شہریوں کی جانیں سیاسی فائدے کے لیے قربان کیں۔ڈاکٹر خالد افتاب سلہری نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے، جو دنیا کے ساتھ برابری اور احترام کی بنیاد پر تعلقات کا خواہاں ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھائیں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل نکالیں۔آخر میں انہوں نے کہا:”پاکستان امن کا داعی ہے، پاکستان انصاف کا طالب ہے، اور پاکستان انسانی حقوق کے دفاع میں ہمیشہ پرعزم رہے گا۔”پاکستان زندہ باد، پاک فوج پائندہ باد۔
مزید پڑھیں: پہلگام حملے کے بعد بھارتی اپوزیشن جماعتوں کی مودی حکومت پر تنقید، 5 اہم سوالات کے جواب مانگ لیے