هفته,  26 اپریل 2025ء
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور سیکرٹری جنرل مسلم ورلڈ لیگ شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کے درمیان ملاقات

ریاض (وقار نسیم وامق) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مکہ مکرمہ میں مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ سے ملاقات کی ہے جس میں باہمی امور سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مکہ مکرمہ میں مسلم ورلڈ لیگ کے ہیڈکوارٹر میں سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا خیر مقدم کیا۔

اس موقع پر دونوں کے درمیان جہاں باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا وہیں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مسلم ورلڈ لیگ کی جانب سے اسلامی اتحاد کو فروغ دینے سمیت اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم کو عام کرنے اور بین الاقوامی فورمز پر عالم اسلام کی بہترین انداز میں نمائندگی کرنے پر مسلم ورلڈ لیگ کے کردار کو سراہا۔

اس موقع پر شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کا کہنا تھا کہ مسلم دنیا میں پاکستان کو ایک ایم مقام حاصل ہے اور پاکستان نے مسلم ورلڈ لیگ کے فورم سے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہےز

ملاقات میں قونصل جنرل خالد مجید سمیت دیگر سفارتی افسران بھی موجود تھے۔

مزید خبریں