هفته,  26 اپریل 2025ء
ٹاپ سٹی-۱ میں مدر ارتھ ویک کی تقریب، ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے مثالی اقدامات پر خراج تحسین

اسلام آباد/راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)  ٹاپ سٹی-۱ ہاؤسنگ سوسائٹی میں مدر ارتھ ویک کی مناسبت سے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور ماحول کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے آگاہی فراہم کرنا تھا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے ماحولیاتی تبدیلی محترمہ رومینہ خورشید عالم تھیں، جنہوں نے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔

تقریب میں سی ای او ٹاپ سٹی-۱ کنور معیز خان، ڈائریکٹر چودھری غلام یاسین، سی او او بریگیڈیئر (ر) سکندر خان، پی ڈی امجد علی جان، بریگیڈیئر حامد بشیر، کرنل احسن، سید شہزاد شاہ جیلانی، عدیل مرزا سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی، جبکہ سوسائٹی کے رہائشی، خواتین، طلباء اور مقامی کمیونٹی کے افراد بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

مدر ارتھ ویک کے دوران ماحولیاتی چیلنجز، کلائمیٹ چینج، ڈینگی سے بچاؤ، پانی کے تحفظ، صفائی کے جدید نظام، سیوریج ٹریٹمنٹ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، اور شجرکاری کے حوالے سے معلوماتی سیشنز اور آگاہی مہمات کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر “Adopt a Plant” اور “Save the Planet” جیسی ماحول دوست مہمات کو بھی سراہا گیا۔

محترمہ رومینہ خورشید عالم نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان عالمی ماحولیاتی آلودگی میں کم ترین حصہ رکھنے والا ملک ہے، تاہم ہمیں اپنی موجودہ پالیسیوں پر مؤثر عملدرآمد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ٹاپ سٹی-۱ کی جانب سے ماحول کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے حکومت کی طرف سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

آخر میں چودھری غلام یاسین نے مہمانِ خصوصی کو سوسائٹی کی جانب سے سووینئر بھی پیش کیا۔

مزید پڑھیں: کسوکی روڑ مبارک کالونی گندے پانی کے جوہر میں تبدیل، صفائی کا مطالبہ

مزید خبریں