جمعرات,  24 اپریل 2025ء
وزیر اعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 27 سیاحوں کی ہلاکت پر بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس شروع ہو گیا۔

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں اعلیٰ سول اور عسکری قیادت شریک ہے ، اس کے علاوہ اٹارنی جنرل منصورعثمان اعوان بھی شریک ہیں۔

جس میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد کی ملکی داخلی و خارجی صورتحال پر غور کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: یہودی آباد کاروں نے فلسطینیوں کے گھر جلا دیئے ، اسرائیلی بمباری سے مزید 45 شہید

مزید خبریں