بدھ,  23 اپریل 2025ء
بھارت کو ترکی بہ ترکی جواب دیا جائے گا: پاکستان

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھارتی اعلانات کو غیرمناسب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو ترکی بہ ترکی جواب دیا جائے گا۔

اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ کل قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جب کہ پہلگام حملے پر پاکستان کی وزارت خارجہ نےبیان جاری کیا ہے بھارت نے دہشت گردی کے واقعے کے کوئی ثبوت نہیں دیے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت اپنے مسائل کا ملبہ پاکستان پر ڈال دیتا ہے بھارتی اقدامات میں ناپختگی نظر آتی ہے دہشت گردی کےواقعےکا غصہ اس طرح نکالنا مناسب نہیں ہے بھارت نے جو اعلانات کیے وہ غیرمناسب ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان پہلے ہم سب بعد میں ہیں، پاکستان کے لیے ہم سب متحد ہیں، تجویز ہے نیشنل ایکشن پلان کے تحت فوری اجلاس بلایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈران شامل ہوں، دنیا کو پیغام دینا چاہیے کہ پاکستان کے آگے سیاسی اختلافات کچھ نہیں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ پورا پاکستان اور افواج کے ساتھ اور دشمنوں کے سامنے کھڑی ہے، پہلگام واقعہ بھارت کا ڈرامہ ہے، مغربی میڈیا نے بھی نے نقاب کردیا۔

مزید پڑھیں: ایک لاکھ 60 ہزار ہنرمند پاکستانی بیلا روس بھیجنے پر اتفاق ہوا، اسحاق ڈار

انہوں نے کہا کہ بھارت نے کوئی غلطی کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

پاکستان نے بھارتی اقدامات کے جواب کے لیے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کیا ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے جس میں بھارتی اقدامات کے جواب کا فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید خبریں