اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہا اگر مہنگائی میں اگر کمی آئی ہے تو عوام خوش کیوں نہیں؟
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ معیشت سمجھنا کوئی سائنسی فارمولا نہیں ،کہا گیا پی ٹی آئی نے بہت مہنگائی کی جب کہ ہمارے دور میں مہنگائی 11 فیصد تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ بار بار دعوے کیے جاتے ہیں کہ ہم نے شرح سود کم کی، بجلی سستی کی،شرح سود میں کمی اور بجلی سستی ہونے کاعام عوام تک اثر نہیں پڑ رہا،عام عوام کی قوت خرید ہی ختم کردی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بجلی پہلے 60 روپے مہنگی کی ،اب 7 روپے سستی کر دی گئی۔
مزید پڑھیں: فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا