دبئی ، لاہور (روشن پاکستان نیوز) قطر جانے کی کوشش کے دوران ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کو دبئی ایئر پورٹ پر پولیس نے گرفتار کرلیا جس کی تصدیق قطر میں ان کے مبینہ میزبان اور ٹک ٹاکر رجب بٹ نے بھی کردی لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہےکہ انہیں دراصل کیوں پکڑا گیا، اب اس سلسلے میں کچھ مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مسٹر پتلو کا شمار ٹک ٹاک لائیو سے سب سے زیادہ پیسہ بنانے والے ٹک ٹاکر ز میں ہوتا ہے جنہیں ایئر پورٹ سے دبئی پولیس نے حراست میں لیا۔
رجب بٹ کے حوالے سے بتایا کہ قطر میں ایک “ایپ” کا ایونٹ ہونے جارہا تھا جس میں شرکت کے لیے پتلو کو انہوں نے راضی کیا، پتلو کے چاہنے والوں کی ایک کثیر تعداد موجود ہے اور سوشل میڈیا پر سٹارز کی بھی آپس میں نوک جھوک ہوتی رہتی ہے ، کچھ عرصہ بعد صلح ہوتی ہے اور پھر بیٹھ جاتے ہیں، شاید کسی کے ساتھ ایسے ہی تنازعہ کی وجہ سے پتلو نے اپنے چاہنے والوں کو کہہ دیا ہو کہ اس شخص کی بینڈ بجا دو، چاہنے والوں نے اس شخص کی بینڈ کی بجا نے کی بجائے اس کی فیملی کی آرٹیفشل انٹیلی جنس کی مدد سے ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردیں جس کی وجہ سے مذکورہ شخص نے مسٹرپتلو پر مقدمہ درج کروادیا اور اب دبئی پولیس نے حوالات میں بند کردیا۔
حارث بھٹی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے رجب بٹ کے حوالے سے بتایا کہ ایک سٹار کے لیے ان کے چاہنے والوں نے مشکل کھڑی کی ، آپ اس کے لیے سردرد بن گئے، اس نے خود ویڈیوز نہیں بنائی لیکن چاہنےو الوں نے آے آئی ویڈیوز بنا کر وائرل کردیں۔
مزید پڑھیں: مفتی عبدالقوی نے روشن پاکستان نیوزکی اپیل پرفحش آن لائن پروگرام میں شرکت سے معذرت کر لی