لاہور(روشن پاکستان نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں اور بہتری لانا ہی میرا خواب ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے فیصل آباد ڈویژن کے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی۔ رکن پنجاب اسمبلی عارف محمود گل اور آغا علی حیدر ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔
ملاقات میں سیاسی امور اور صوبے بھر میں جاری ترقیاتی کاموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی امریکی وفد کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں لوگوں کے لیے آسانیاں اور بہتری لانا ہی میرا خواب ہے۔ اور نوازشریف کی قیادت میں پنجاب کو ترقی کی راہ پر گامزن کر چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کرنا ہی مسلم لیگ ن کا کام ہے۔ اور عوام سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے۔
رکن پنجاب اسمبلی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عوام کی خدمت کا جذبہ رکھتی ہیں۔