پیر,  21 اپریل 2025ء
خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 2 جھڑپوں میں سکیورٹی فورسز نے6 خوارج کو ہلاک کردیا

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں ہونے والی 2 جھڑپوں میں سکیورٹی فورسز نے 6 خوارج کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 20 اور 21 اپریل کوخیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دو جھڑپیں ہوئی۔ 2 مقامات پر جھڑپوں کے دوران 6 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں آپریشن کیا، آپریشن خوارج کی موجودگی کی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیا گیا، سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، رزمک میں آپریشن کے دوران 5 خوارج ہلاک کیے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ جنوبی وزیرستان میں ایک اور خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا جس میں خارجی کمانڈر ذبیح اللہ عرف زکران کو ہلاک کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ذبیح اللہ سکیورٹی فورسزپرحملوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا، دہشت گرد ذبیح اللہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔

مزید پڑھیں: سکیورٹی خدشات ، شمالی وزیرستان میں کرفیو لگا دیا گیا

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ علاقے میں مزید خوارج کی موجودگی کے پیشِ نظرکلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے مکمل خاتمےکے لیے پرعزم ہیں۔

مزید خبریں