پیر,  21 اپریل 2025ء
پیپلزپارٹی عوامی حقوق پر سمجھوتہ نہیں کرے گی، سحر کامران

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کی ممتاز رکن قومی اسمبلی سحر کامران نے کہا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے ہمیشہ قومی مفادات اور تمام وفاقی اکائیوں کے اتحاد کو مقدم رکھا ہے۔ انہوں نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران متنازعہ نہروں کو دوٹوک الفاظ میں مسترد کیا، جو کہ ریکارڈ کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر عوام کو گمراہ کر کے پیپلزپارٹی کو نشانہ بنانے کی مہم چلا رہے ہیں۔ ہم نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-213 عمرکوٹ کے ضمنی انتخاب میں ان عناصر کا اتحاد دیکھا، اور مستقبل میں بھی ان کے مفادات ایک ہی سمت میں رہیں گے۔

سحر کامران نے زور دیتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی عوامی طاقت سے تمام سازشوں کو ناکام بنائے گی اور کسی صورت عوامی حقوق پر سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

انہوں نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس نہ بلانا کئی سوالات کو جنم دیتا ہے۔ سندھ کے تحفظات کو شفاف انداز میں حل کرنے سے گھبراہٹ کیوں؟ انہوں نے مطالبہ کیا کہ دریائے سندھ پر نہروں کے تنازع کو مستقل طور پر حل کرنے کے لیے فوری طور پر سی سی آئی کا اجلاس بلایا جائے۔

مزید پڑھیں: سحر کامران کا سینیٹر فرحت اللہ بابر سے اظہارِ یکجہتی: “بے بنیاد انکوائری فوری واپس لی جائے”

انہوں نے اپنے بیان کا اختتام کرتے ہوئے کہا: “دریائے سندھ پر مزید نہریں ناقابل قبول نہیں۔

مزید خبریں