هفته,  19 اپریل 2025ء
منشیات کی اسمگلنگ اور اس کے استعمال کو مل کر روکنا ہے، وزیر داخلہ

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ منشیات کی اسمگلنگ اور اس کے استعمال کو مل کر روکنا ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس منشیات سے پاک دنیا کے مشترکہ ویژن کے تحت منعقد ہو رہی ہے۔ آپ کے قیمتی وقت اور شراکت داری کے جذبے کو سراہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج عالمی محاذ پر صف اول کے سپاہی بن کر منشیات کے خلاف یہاں اکٹھے ہیں۔ اور خلیجی ممالک کے وفود کی یہاں موجودگی ہمارے مشترکہ عزم کی مظہر ہے۔

مزید پڑھیں: ازبکستان ایئر ویز کا تاشقند سے اسلام آباد کے لیے ہفتہ وار پرواز کا آغاز

محسن نقوی نے کہا کہ ہم تعاون کو مزید مستحکم، انٹیلی جنس کا تبادلہ اور مؤثر حکمت عملی وضع کریں گے۔ جبکہ منشیات کی اسمگلنگ اور اس کے استعمال کو مل کر روکنا ہے۔ ہم مل کر منشیات کے خلاف مؤثر اقدامات اٹھا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل اور معاشروں کے محفوظ مستقبل کو یقینی بنائیں گے۔ جبکہ پاکستان انسداد منشیات کے ہر شعبے میں تعاون کو وسعت دینے کے لیے تیار ہے۔ خلیجی ممالک کی حمایت اور شراکت داری ہماری کامیابی کی ضمانت ہے۔

مزید خبریں