لاہور(روشن پاکستان نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امریکی وفد کو صوبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے امریکی کانگریس کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک امریکہ تعلقات کے استحکام اور فروغ کے لیے مؤثر اقدامات پر اتفاق کیا۔
ملاقات کے دوران پنجاب میں سرمایہ کاری اور معاشی ترقی کے لیے دوطرفہ تعاون کے فروغ کا عزم کیا گیا۔ جبکہ پاک امریکہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور باہمی روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امریکی وفد کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں غیر ملکی اداروں کی سرمایہ کاری کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے شعبے میں پاک امریکہ تعاون کے نئے باب کا آغاز ہوچکا ہے۔ اور پاک امریکہ تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ پاک امریکہ پارٹنرشپ میں مزید وسعت کی گنجائش موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں:غربت کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے،مریم نواز
مریم نواز نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے خصوصی اقدامات کر رہے ہیں۔