منگل,  15 اپریل 2025ء
افغان پناہ گزینوں کی واپسی: آفتاب شیرپاؤ اور یو این ایچ سی آر نمائندہ کی ملاقات، عزت و وقار کی اصولوں پر اتفاق

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) یو این ایچ سی آر کی نمائندہ فیلیپا کینڈلر نے آج اپنے دفتر اسلام آباد میں چیئرمین قومی وطن پارٹی آفتاب احمد خان شیرپاؤ سے ملاقات کی اور افغان پناہ گزینوں کی واپسی کے حوالے سے موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پناہ گزینوں کی واپسی کا عمل عزت و وقار کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انجام پانا چاہیے۔ کیونکہ یہ بنیادی طور پر ایک انسان دوست معاملہ ہے اور پاکستان نے انہیں غیر معمولی طور پر طویل عرصے تک پناہ دی ہے، اس لیے اس حسن سلوک کو کسی صورت بھی نقصان نہیں پہنچنا چاہیے۔

شیرپاؤ نے اس بات پر زور دیا کہ واپسی کے پورے عمل کی نگرانی احتیاط سے کی جائے تاکہ مقامی پولیس یا کسی اور ادارے کی جانب سے ہراسانی اور دھمکیوں کا سامنا نہ ہو۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تمام سطحوں پر رابطہ قائم کرنا ضروری ہے اور اس حوالے سے وہ لوگوں کے درمیان رابطے کو معمول پر لانے کے لیے اپنے کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں افغان مہاجرین کے جبری انخلا کے بعد افغان کاروباری افراد کی دکانوں کی لوٹ مار، تشویش کی لہر

مزید خبریں