منگل,  15 اپریل 2025ء
کے ٹو ایئرویز کارگو کی کراچی سے کاشغر پروازوں کا آغاز، لاہور کے ذریعے سروس فراہم کی جائے گی

کراچی(روشن پاکستان نیوز) کے ٹو ایئرویز کارگو نے پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کراچی اور چینی شہر کاشغر کے درمیان کارگو پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ پروازیں لاہور کے ذریعے چلائی جائیں گی۔

ائیرلائن کے مطابق، یہ سروس کاروباری طبقے کے لیے مال برداری کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت ثابت ہوگی، جس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سامان کی تیز تر اور محفوظ تر ترسیل ممکن ہو سکے گی۔

کے ٹو ایئرویز کارگو کا کہنا ہے کہ اس روٹ کا انتخاب خطے میں بڑھتے ہوئے تجارتی مواقع اور لاجسٹک ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ اس اقدام سے نہ صرف مقامی معیشت کو فروغ ملے گا بلکہ پاکستان کی برآمدات میں بھی بہتری متوقع ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مستقبل میں کارگو نیٹ ورک کو دیگر شہروں تک بھی توسیع دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: لاہور ائیرپورٹ پر خواتین مسافروں اور کسٹم اہلکاروں کے درمیان ہاتھا پائی کا واقعہ

مزید خبریں