منگل,  15 اپریل 2025ء
گرمی کی لہر کے دوران بچاؤ کیلئے اسکولوں کو احتیاطی تدابیر جاری

لاہور(روشن پاکستان نیوز) محکمہ تعلیم پنجاب نے گرمی کی لہر کے دوران بچاؤ کیلئے اسکولوں کو احتیاطی تدابیر جاری کی ہیں۔

تمام طلبہ اور عملے کیلئے پینے کے صاف اور ٹھنڈے پانی کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے،اس کے علاوہ طلبہ کے لیے اسکول ڈریس کوڈ کی پابندی کرنے کو بھی کہا گیا ہے۔

ہوا دار جگہوں اور کمرہ جماعت میں کلاسز لی جائیں، کھلے صحن میں کلاسز نہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تمام کمرہ جماعت میں کولنگ کرنے والے آلات کے استعمال کو یقینی بنایا جائے،گرمی کے اوقات میں بیرونی سرگرمیوں کو کم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق کا مختلف سکولوں، ہسپتالوں اور ترقیاتی منصوبوں کا دورہ

طلبہ اور عملے کو ہیٹ اسٹروک کی علامات اور احتیاطی تدابیر سے متعلق بھی آگاہ کرنے کو کہا گیا ہے۔

مزید خبریں