منگل,  15 اپریل 2025ء
وفاقی حکومت کا رواں سال گندم کی خریداری نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وفاقی حکومت نے رواں سال گندم کی خریداری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے قومی اسمبلی میں تحریری رپورٹ جمع کرا دی، جس کے مطابق آئی ایم ایف معاہدے پر عملداری کے باعث وفاقی حکومت گندم نہیں خریدے گی۔

مارکیٹ کی طلب کو مدنظر رکھ کر گندم درآمد یا برآمد کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا،وزیراعظم نے گندم پالیسی کی تشکیل کیلئےکابینہ کمیٹی تشکیل دے دی۔

وزیراعظم کی سربراہی میں کابینہ کمیٹی برائے ضروری اجناس بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔دوسری جانب پنجاب حکومت نے کاشتکاروں کو صوبے سے باہر گندم کی نقل و حمل کی باقاعدہ اجازت دے دی۔

صوبائی حکومت کے اعلان کے مطابق بین الصوبائی سرحدوں پر گندم کی آمدورفت پر روک ٹوک نہیں ہو گی اور صوبے سے گندم کی نقل و حمل کی اجازت سے کاشتکار کو فصل کا پورا فائدہ مل سکے گا۔

مزید پڑھیں: پاکستانی ترسیلات زر نے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے، ایک ماہ میں4 ارب ڈالر موصول

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گندم کے لیے ڈی ریگولیشن اور فری مارکیٹ پالیسی جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ نجی سیکٹر کے ذریعے گندم خریداری کی جائے گی۔

مزید خبریں