منگل,  15 اپریل 2025ء
جے یو آئی نے مائنز اینڈ منرل بل مسترد کر دیا ، حمایت کرنیوالے پارٹی ارکان سے جواب طلب

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) جمعیت علمائے اسلام (ف) نے مائنز اینڈ منرلز بل کو مسترد کرتے ہوئے سینیٹ میں اس کے خلاف تحریک التواء جمع کرا دی۔

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پارٹی پالیسی کیخلاف مائنز اینڈ منرلز بل کی حمایت کرنے والے پارٹی ارکان سے جواب طلب کر لیا۔

مزید پڑھیں: ن لیگ ہمیشہ عوام کو ریلیف دیتی ہے: نواز شریف کی بجلی نرخ میں کمی پر وزیراعظم کو مبارکباد

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کا کہنا ہے کہ پارٹی بلوچستان اسمبلی سے پاس مائنز اینڈ منرلز بل کو مسترد کرتی ہے، بل کیخلاف سینٹ میں تحریک التواء جمع کرا دی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی میں کچھ ممبران کا بل کی حمایت کرنا پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی ہے جس کا جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نوٹس لے لیا ، صوبائی جماعت سے جلد از جلد تحقیقات کر کے مرکزی جماعت کو رپورٹ دینے کیلئے کہا گیا ہے۔

مزید خبریں