منگل,  15 اپریل 2025ء
پی آئی اے نے تین ریٹائرڈ ایئربس طیاروں کی نیلامی کے لیے ٹینڈر جاری کر دیے

کراچی (روشن پاکستان نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (PIA) نے کراچی ایئرپورٹ پر موجود تین ریٹائرڈ ایئربس A310-300 طیاروں کی نیلامی کے لیے ٹینڈر نوٹس جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مذکورہ طیاروں میں AP-BEC، AP-BEU اور AP-OOI شامل ہیں جو عرصہ دراز سے سروس سے ریٹائرڈ ہو کر کراچی ایئرپورٹ پر کھڑے ہیں۔

پی آئی اے نے دلچسپی رکھنے والے افراد اور کمپنیوں کو دعوت دی ہے کہ وہ مقررہ وقت میں ٹینڈر جمع کرائیں تاکہ یہ طیارے شفاف طریقے سے نیلام کیے جا سکیں۔

ذرائع کے مطابق یہ اقدام پی آئی اے کے اثاثہ جات کی تنظیم نو اور غیر فعال املاک کی فروخت کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کا کینیڈا اور پیرس سے کرایوں میں کمی کا اعلان

مزید خبریں