راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکا کیساتھ دیرینہ شراکت داری کو مزید گہرا کرنا چاہتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے امریکی کانگریس کے وفد نے جیک برگ مین کی قیادت میں ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر زوردیا گیا،مشترکہ اقدار اور اسٹریٹجک مفادات پر مبنی پائیدار روابط کی اہمیت کا اعادہ کیا گیا۔
امریکی وفد نے دہشت گردی کیخلاف پاک فوج کے کردار کو سراہا ،علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کے اہم کردار کا اعتراف کیا گیا۔
امریکی وفد نے پاکستان کی خودمختاری کے احترام کا اعادہ کیا ،تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی ترقی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کا عزم ظاہر کیا گیا۔
مزید پڑھیں: سحر کامران کا چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار
آئی ٹی کے شعبے میں تربیتی تعاون کیلئے مفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط کئے گئے۔