پیر,  14 اپریل 2025ء
امریکہ اور پاکستان کے درمیان پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے سحر کامران کی ٹوئٹ، دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی ممتاز رہنما اور رکن قومی اسمبلی سحر کامران نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پیغام میں پاک-امریکہ پارلیمانی دوستی گروپ کی امریکی سفارتخانے میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی تفصیلات شیئر کیں۔

یہ تقریب امریکہ کے ناظم الامور نیٹالی اے بیکر کی میزبانی میں امریکی سفارتخانے اسلام آباد میں منعقد کی گئی، جس میں امریکی کانگریس میں پاکستانی کاکس کے شریک چیئرپرسنز، ریپریزنٹیٹو ٹام سوزی، جیک برگ مین اور جوناتھن جیکسن کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا۔

سحر کامران نے اپنے پیغام میں کہا: “یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی تعاون کے ذریعے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے ہمارے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ ہم اس موقع کے لیے شکر گزار ہیں جس نے ہمیں امریکہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو مزید بہتر بنانے کا موقع فراہم کیا۔”

یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان باہمی روابط کو فروغ دینے اور پارلیمانی سطح پر مشترکہ مفادات کو آگے بڑھانے کے حوالے سے اہم سنگِ میل قرار دی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، ملک کی اقتصادی اور ثقافتی روابط میں مزید بہتری آئے گی،سحرکامران

مزید خبریں