پیر,  14 اپریل 2025ء
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سحر کامران کی مبارکباد، جمہوریت کے فروغ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سحر کامران کی مبارکباد، جمہوریت کے فروغ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)  پاکستان پیپلز پارٹی کی ممتاز رہنما اور رکن قومی اسمبلی سحر کامران نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور دیگر عہدیداران کو انتخاب پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں کہا:
“دل سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور تمام نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتی ہوں! آپ کی قیادت میں پاکستان میں جمہوریت کے فروغ، عوامی خدمت اور ایک روشن مستقبل کی راہ ہموار ہو۔ اللہ تعالیٰ آپ کو انصاف، جمہوریت اور ایک بہتر پاکستان کا علمبردار بننے میں کامیاب فرمائے۔”

سحر کامران کے اس بیان کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی سراہا جا رہا ہے، جہاں پارٹی کارکنان اور عوام چیئرمین بلاول بھٹو سے بڑی امیدیں وابستہ کیے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: سحر کامران: ایک بہادر خاتون کی غیرمتزلزل ہمت اور قیادت

مزید خبریں