اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
اسلام آباد ،راولپنڈی اور گرد و نواح میں شدید ز لزلے کے جھٹکے ، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.5 اور مرکز راولپنڈی سے 60 کلو میٹر شمال مغرب میں تھا، زلزلے کی گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔
مزید پڑھیں: تھائی لینڈ میں زلزلہ: ایلون مسک نے بڑی پیشکش کردی
میانوالی، پشاور، خوشاب ، ہری پور شہر اور گردونواح میں زلز لہ کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، ایبٹ آباد ، نوشہرہ اور گرد ونواح ، مردان ، صوابی اور گرد ونواح میں ز لزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
فتح جنگ شہر اور گردونواح ، ٹیکسلا اور گرد و نواح ، راولاکوٹ ، اٹک، پنڈدادن خان اور گرد و نواح، وادی نیلم ، منڈی بہاوالدین ، ہری پور ، خانپور اور گرد و نواح میں زلزلے کےجھٹکے محسوس کیے گئے۔