اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈی پورٹ ہونے والے افراد کے پاسپورٹ 100 فیصد بلاک کرنےکا حکم دے دیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کا دورہ کیا، انہوں نے پاسپورٹ کے حصول کے لیے نئی شرائط کے قانونی امور جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔
انہوں نے کہا کہ نئی شرائط سے بھکاریوں اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام ہو گی، وزیر داخلہ نے ڈی پورٹ ہونے والے افراد کے پاسپورٹ بلاک کرنے اور اس فیصلے پر 100 فیصد عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے مشینوں کی تنصیب کے لیے پاکستان آئی جرمن ٹیم سے بھی ملاقات کی۔ اور کہا کہ نئی مشینوں سے پاسپورٹ آفس کی استعدادکار میں اضافہ ہوگا۔
مزید پڑھیں: یوم کشمیر: لاہور، اسلام آباد اور کراچی میں پاسپورٹ دفاتر کھلے رہیں گے
ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے جلد موبائل ایپ لانچ کی جائے گی۔