منگل,  15 اپریل 2025ء
پنجاب میں اساتذہ پر جینز، ٹی شرٹ پہننے اور میک اپ پر پابندی عائد

لاہور(روشن پاکستان نیوز) پنجاب کے اسکولز میں خواتین اساتذہ کے لیے شلوارقمیض اور دوپٹہ لازم قرار دے دیا گیا جبکہ مرد اساتذہ کے جینز اور ٹی شرٹ پہننے اور خواتین اساتذہ, طالبات کے میک اپ لگانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

محکمہ اسکولز ایجوکیشن نے ٹیچرز کے لیے بھی ڈریس کوڈ کے متعلق ہدایات جاری کردیں۔

محکمہ اسکولز ایجوکیشن نے مرد اساتذہ کے لیے جینزاور ٹی شرٹ پہننے پر پابندی عائد کردی، اسی طرح پنجاب کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولز میں سکول دورانیے میں نماز ظہر کے انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی۔

مزید پڑھیں: ہارورڈ لا اسکول میں انٹرن شپ پروگرام سے متعلق سپریم کورٹ کی وضاحت جاری

محکمہ اسکولز ایجوکیشن کے مطابق نئے ڈریس کوڈ کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ اساتذہ پیشہ ورانہ اور ثقافتی اقدار کی عکاسی کرنے والے لباس کا استعمال کریں۔

محکمہ تعلیم نے اس بات پر زور دیا کہ ہدایات پر عمل نہ کرنے والے اساتذہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، نجی اسکولوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ڈریس کوڈ نافذ کریں۔

حکومت پنجاب کی جانب سے یہ فیصلہ تعلیمی اداروں میں نظم و ضبط اور ثقافتی اصولوں کے احترام کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہے۔

مزید خبریں