اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں کوٹہ سے متعلق کیسز سننے والا لارجر بینچ تبدیل کردیا گیا ہے۔
جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں بینچ کوٹہ سے متعلق کیسز سن رہا تھا،جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق بھی لارجر بینچ کا حصہ تھے۔
مزید پڑھیں: یہ آئینی بینچ ہے کوئی ہائیکورٹ نہیں کہ دائرہ سماعت محدود ہو گا، سپریم کورٹ
لارجر بینچ نے 6 مارچ کو آخری سماعت کی ، کل10 اپریل سماعت کی تاریخ مقرر تھی،ہائیکورٹ ویب سائٹ کے مطابق نیا بینچ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں قائم کیا گیا ہے۔
جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس انعام امین منہاس بینچ میں شامل ہیں۔