جمعرات,  17 اپریل 2025ء
پی ٹی آئی دور میں قومی ایئرلائن کا خسارہ قرض اور آسمان تک پہنچ گیا تھا، خواجہ آصف

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)  وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور میں قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کا خسارہ اور قرض آسمان تک پہنچ گیا تھا۔

وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پی آئی اے کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ اور پی ٹی آئی دور میں پی آئی اے کا خسارہ اور قرض آسمان تک پہنچ گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے دور میں پی آئی اے کے یورپین اور برطانیہ کے روٹس بند ہو گئے تھے۔ لیکن وزیر اعظم شہباز شریف نے قیادت سنبھالی تو یورپین روٹس بحال ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کا کینیڈا اور پیرس سے کرایوں میں کمی کا اعلان

خواجہ آصف نے کہا کہ برطانیہ میں بھی پی آئی اے کی پروازیں بحال ہونا زیادہ دور نہیں۔ اور 21 سال بعد پی آئی اے اربوں روپے منافع کمانے والا ادارہ بن گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ قومی ادارہ ایک دفعہ پھر سبز ہلالی پرچم کا پاسبان بن گیا۔ پی آئی اے کے چیئرمین، ان کی ٹیم قابل تحسین اور مبارکباد کی مستحق ہے۔

مزید خبریں