اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹرعلی ظفر کا کہنا ہے کہ بانی نے کہا امریکی کانگریس میں پاکستان مخالف بل سے کوئی تعلق نہیں۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا اوورسیز پاکستانیوں کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوئی، اگر کوئی بیان دے رہا ہے تو پی ٹی آئی ک اس سے تعلق نہیں۔
اپنی بات جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے بتایا کہ امریکی کانگریس سے کوئی قانون سازی کرانا چاہتا ہے تو وہ اپنے طور پر کرا رہا ہے، وہ ہم سے منسلک نہیں۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا 10 اپریل کو احتجاجی ریلیاں نکالنے کا اعلان
انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی جو مذاکرات کر رہے ہیں ان سے پی ٹی آئی کا کوئی تعلق نہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے اعظم سواتی کی مذاکرات والی بات کی تصدیق کی ہے۔