پیر,  07 اپریل 2025ء
لاہور ائیرپورٹ پر خواتین مسافروں اور کسٹم اہلکاروں کے درمیان ہاتھا پائی کا واقعہ

لاہور (روشن پاکستان نیوز) لاہور ائیرپورٹ پر خواتین مسافروں اور کسٹم اہلکاروں کے درمیان ہاتھا پائی اور تشدد کا واقعہ پیش آیا، جس کے بعد ائیرپورٹ پر ہنگامہ آرائی کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ابوظہبی سے آنے والی خواتین مسافروں کے سامان کو کلیئر نہیں کیا گیا۔ اس پر خواتین مسافر مشتعل ہو گئیں اور کسٹم اہلکاروں سے لڑائی کرنے لگیں۔ ایک خاتون مسافر نے کسٹم اہلکار کو تھپڑ مارا جس پر اہلکار نے اُسے بالوں سے پکڑ لیا اور جوابی کاروائی کی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون مسافر کسٹم اہلکاروں کو جوتے مار رہی تھی اور اہلکار اس کے خلاف کارروائی کر رہے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خواتین مسافر اپنے لہنگے اور سامان کے کلئیر نہ ہونے پر شدید غصے میں تھیں، جس کے نتیجے میں یہ جھگڑا ہوا۔

کسٹم اہلکاروں نے تھپڑ مارنے والی خاتون کو حراست میں لے لیا اور اس واقعے کے بارے میں پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے سامنے آئے ہیں، جن میں صارفین نے کسٹم اہلکاروں کی کارروائی پر تنقید کی اور کہا کہ پاکستانی سرکاری اداروں میں کرپشن کا راج ہے۔ بعض افراد نے کہا کہ شاید خاتون نے پیسے نہیں دیے ہوں گے جس کے باعث کسٹم اہلکاروں نے اس پر ہاتھ اٹھایا۔ کچھ صارفین کا یہ بھی کہنا تھا کہ کسٹم اہلکار اپنے آپ کو قانون سے بالا تر سمجھتے ہیں اور پاکستان میں قانون کی موجودگی کا فقدان ہے۔

یہ واقعہ لاہور ائیرپورٹ پر ہونے والی غیر معمولی ہنگامہ آرائی کی ایک مثال بن چکا ہے، جس سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید پڑھیں: لاہور: چھٹی لینے کے چکر میں پولیس اہلکار جنسی استحصال کا شکار

مزید خبریں