پیر,  07 اپریل 2025ء
میڈک گیلریا انٹرنیشنل کا پاکستان میں 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستانی نژاد برطانوی بزنس مین اور میڈک گیلریا انٹرنیشنل کے سی ای او منصور شفیق نے پاکستان کے بڑے شہروں میں ہائی رائز منصوبوں اور سستے رہائشی یونٹس کے لیے 500 ملین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ راولپنڈی میں 13 منزلہ بلڈنگ شروع کر رہے ہیں جہاں پر عام آدمی زیرو پرسنٹ ڈاون پے منٹ کے ساتھ بکنگ کروا سکے گا،عام آدمی کو آسان اقساط پر گھر دیں گے، ہم پاکستانیوں کے علاج معالجے کے لیے بھی کام کریں گے، پاکستانی کمیونٹی کے لیے برطانیہ سے پاکستان براہ راست پروازوں کی سہولت کے ساتھ ایک نئی نجی ایئرلان بھی متعارف کروائی جائے گی،پاکستانیوں کے علاج معالجے کے لیے بھی کام کریں گے،منصور شفیق نے ان خیالات کا اظہار اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ، تفصیلات کے مطابق میڈک گیلریا انٹرنیشنل کے سی ای اومنصور شفیق کا اسلام آباد کے افق کو نئی جہت دینے والے ایک عظیم منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے بڑے شہروں میں ہائی رائز منصوبوں اور سستے رہائشی یونٹس کے لیے 500 ملین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کریں گے،بیرون ملک پانچ سو ملین ڈالرز کا فنڈ اکھٹا کیا ہے، اس رقم کو بنیادی طور پر دو منصوبوں میں خرچ کریں گے،یہ 13 منزلہ شاندار عمارت تجارتی مراکز، پرتعیش ہوٹل سوئٹس اور جدید رہائشی اپارٹمنٹس کا حسین امتزاج ہوگی، جو جدید طرزِ زندگی اور عالمی معیار کی سہولیات پیش کرے گی۔میڈک گیلریا انٹرنیشنل (MGI) کی کامیاب تاریخ میں 7 قومی و بین الاقوامی منصوبوں کی کامیاب تکمیل شامل ہے۔یہ منصوبہ جدید ترین سہولیات سے آراستہ ہو گا، جن میں کشادہ کمرشل دکانیں، مکمل ساز و سامان سے لیس ہوٹل سوئٹس، اور اعلیٰ معیار کے اپارٹمنٹس شامل ہوں گے۔ اس کا ڈیزائن سرمایہ کاروں، رہائشیوں اور کاروباری حضرات کی متنوع ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے تاکہ وہ ایک مربوط اور ترقی یافتہ ماحول میں رہائش، کام اور ترقی کر سکیں۔پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ، MGI نے خودکار ایسکرو نظام متعارف کرایا ہے، جس کے ساتھ 1 فیصد ادائیگی کا لچکدار منصوبہ بھی پیش کیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد سرمایہ کاروں کو مکمل شفافیت اور مالی تحفظ فراہم کرنا ہے۔ منصوبے کے لیے زمین کی مکمل ادائیگی پہلے ہی کی جا چکی ہے اور تمام متعلقہ حکومتی اداروں سے منظوری اور این او سیز حاصل کر لیے گئے ہیں۔منصور شفیق کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس شاندار منصوبے کو جڑواں شہروں میں متعارف کروا کر بے حد خوش ہیں۔ یہ نہ صرف شہر کی ترقی میں معاون ثابت ہو گا بلکہ علاقائی تعمیرات کے لیے ایک نیا معیار قائم کرے گا۔ ہم معیار، تحفظ اور بہترین تجربے پر یقین رکھتے ہیں، تاکہ ہر وہ فرد جو ہمارے ساتھ وابستہ ہو، ایک اعلیٰ درجے کی رہائشی و کاروباری زندگی گزار سکے۔”یہ منصوبہ اپنی نوعیت کا پہلا ہوگا جس میں عالمی معیار کی فٹنس سینٹرز، سوئمنگ پولز، جدید ریٹیل اسپیسز، چوبیس گھنٹے سیکیورٹی، بین الاقوامی سطح کا انڈور کرکٹ ٹریننگ سینٹر اور جدید انفراسٹرکچر شامل ہوں گے ،جو اسے سرمایہ کاری اور رہائش کے لیے ایک باوقار پتہ بنا دیتا ہے۔ کمپنی کا ماننا ہے کہ حکومتِ پاکستان کی سرپرستی سے سرمایہ کاری کے مراحل کو مزید سہل اور مؤثر بنایا جا سکتا ہے، جس سے کاروباری ماحول مزید سازگار ہو گا،ہم کنسٹرکشن کے عام آدمی کے لیے آسان اقساط کے گھروں پر کام کررہے ہیں ،بعد میں پورے پاکستان میں پراجیکٹس کریں گے،عام آدمی کو آسان اقساط پر گھر دیں گے،ہم پاکستانیوں کے علاج معالجے کے لیے بھی کام کریں گے،اسی وژن کے تحت، MGI نے ایک نئی نجی ایئرلائن کے آغاز کا اعلان کیا ہے، جو برطانیہ سے پاکستان کے لیے براہ راست اور کم قیمت پروازیں پیش کرے گی۔ یہ اقدام بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے ایک سہولت بخش اور کم خرچ سفری حل فراہم کرے گا۔میڈک گیلریا انٹرنیشنل کا ہر منصوبہ جدت اور عمدگی کا مظہر ہوتا ہے، اور یہ نیا پروجیکٹ بھی اپنے شاندار ڈیزائن اور معیار کی بدولت برسوں تک یادگار حیثیت رکھے گا۔

مزید پڑھیں: یو اے ای میں عید الاضحیٰ کی تاریخ کا اعلان، پاکستان میں کب ہوگی؟

مزید خبریں