اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) یورپی سول ایوی ایشن کانفرنس (ECAC) پاکستان کے ایوی ایشن سیکیورٹی انسپکٹرز کو دھماکہ خیز مواد کی شناخت (Explosives Trace Detection – ETD) اور دھماکہ خیز مواد کو تلاش کرنے والے کتے (Explosive Detection Dogs – EDD) کے شعبوں میں تربیت فراہم کرے گی۔
یہ چار روزہ تربیتی پروگرام اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منعقد کیا جائے گا، جس کا مقصد ایوی ایشن سیکیورٹی کے شعبے میں مہارت اور جدید ترین تکنیکی طریقوں کو اپنانا ہے۔ اس تربیت سے ایوی ایشن سیکیورٹی انسپکٹرز کو جدید ٹیکنالوجی اور طریقوں سے آگاہ کیا جائے گا تاکہ ہوائی جہازوں کی حفاظت میں مزید بہتری لائی جا سکے اور دہشت گردی کے خطرات کا مقابلہ کیا جا سکے۔
یہ اقدام پاکستان کی ایوی ایشن سیکیورٹی کے معیار کو بڑھانے اور بین الاقوامی سطح پر اپنی سیکیورٹی کو مزید مستحکم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
مزید پڑھیں: پی آئی اے کا کینیڈا اور پیرس سے کرایوں میں کمی کا اعلان