اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پنجاب پولیس کے اہلکاروں کی ہنی ٹریپ اور شارٹ ٹرم اغوا برائے تاوان میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ تھانہ سنگجانی کی حدود میں راولپنڈی پولیس کے اہلکاروں نے ایک خاتون کی مدد سے دو افراد کو اغوا کیا، جس کے بعد ایف آئی آر درج کی گئی۔ اغواکاروں میں ایک عورت اور تین مرد شامل ہیں، جنہوں نے شہریوں مزائن اور ملوک کو اغوا کیا۔
ایف آئی آر کے مطابق، اغواکار خاتون شہریوں کو بلا کر انہیں اغوا کر لیتی تھی۔ پولیس نے ملزم شاہد اقبال کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ پنجاب پولیس کے اہلکار زائد عثمان اور افاق طارق طاہر فرار ہو گئے ہیں۔ اغواکاروں کی ساتھی نادیہ بھی فرار ہو چکی ہے۔
مزید پڑھیں: پنجاب پولیس کی ناقص کارکردگی اور شہریوں کے ساتھ ظلم و ستم
پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں اور کارروائی جاری ہے تاکہ ان ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔